Welcome To Qalm-e-Sindh

ڈرائیونگ کی عمر 16 سال مقرر، مستقبل میں  ای چالان سسٹم مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈرائیونگ کی قانونی عمر 16 سال مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں ای چالان سسٹم کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکنزم فعال کیے جا رہے ہیں، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ خود ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے، حادثات میں کمی نہیں آئے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے، جبکہ الیکٹرانک چالان سسٹم کو مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نابالغ بچوں کا گاڑی چلانا خودکشی کے مترادف ہے، اور اگر والدین ایسے بچوں کو گاڑی دیں گے تو قانون سخت کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک جان قیمتی ہے، اس لیے کسی کو اپنی یا دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

منشیات کے خلاف سخت آپریشن جاری

سینئر وزیر کے مطابق پنجاب میں منشیات کے خلاف تاریخ کا سخت ترین آپریشن جاری ہے، جو صرف حکومتی اقدام نہیں بلکہ ایک سماجی مشن ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی اسپاٹ چیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اور ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کو آخری حد تک لے جایا جائے گا — کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرگ نیٹ ورکس کی مکمل میپنگ کی جا چکی ہے، اور صوبے بھر میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے خفیہ سپلائی پوائنٹس کی نشاندہی جاری ہے۔ بہت سے فعال گروہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ 111 لانگ رینج نیٹ ورکس کی گرفتاری حکومت کے مضبوط عزم کی واضح مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لیتی ہیں۔

Related Posts