Welcome To Qalm-e-Sindh

چین کی امریکا سے تاریخی تجارتی معاہدے کی تصدیق، عالمی تجارت میں نئے باب کا آغاز

چین نے باضابطہ طور پر امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت امریکا اپنی طرف سے چین پر عائد تجارتی پابندیاں ختم کرے گا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے اس معاہدے کو عالمی تجارت میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے ٹیرف جنگ کے بعد چین کے ساتھ پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے، جسے عالمی تجارتی حلقوں میں خوش آئند قدم کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کی شروعات ہے اور بھارت کے ساتھ بھی ایک بڑا تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا، جس سے امریکا اور بھارت کے تجارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے عالمی معیشت کو تقویت ملے گی اور اس سے عالمی بازاروں میں استحکام آئے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی تجارت کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

Related Posts