پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران جب ان سے وزن کم ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر مگر واضح جواب دیا:
“چینی اور روٹی چھوڑ دیں، جم جائیں، ایکسرسائز کریں، وزن خود کم ہو جائے گا۔“
بلاول بھٹو زرداری ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ نیویارک میں پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران ان کی بدلی ہوئی شخصیت اور بہتر صحت موضوعِ گفتگو بنی رہی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنی مصروف سیاسی سرگرمیوں کے باوجود باقاعدہ جم جوائن کیا، خوراک پر سخت کنٹرول رکھا، اور سادہ غذا کو ترجیح دی۔ انہوں نے میٹھے اور فاسٹ فوڈز سے مکمل پرہیز کرتے ہوئے روایتی ڈائٹ کو ترک کر دیا۔