Welcome To Qalm-e-Sindh

چوبیس گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید، غزہ میں کشیدگی بڑھ گئی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے مزید 5 شہیدوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3,986 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 11,045 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 54,249 فلسطینی شہید اور 1,23,492 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس تمام صورتحال کے درمیان اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کر کے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور بڑھتی ہوئی جارحیت نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور کئی ممالک نے فوری امن مذاکرات کی اپیل کی ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Related Posts