Welcome To Qalm-e-Sindh

چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ،

چمن: بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن شہر سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Posts