Welcome To Qalm-e-Sindh

چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کراچی پولیس کی بڑی کارروائی

کراچی پولیس نے چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم نے کہا ہے کہ شہر میں جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے پیش نظر 19 دسمبر سے خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم میں محکمہ ایکسائز بھی شامل ہوگا اور اہم شاہراہوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمپرڈ یا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو فوری طور پر روکا جائے گا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ جاوید عالم نے بتایا کہ ای چالان کے آغاز کے بعد ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

Related Posts