Welcome To Qalm-e-Sindh

پی پی کے اعتراض پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سولر ٹیکس میں کمی کردی، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس میں کمی، پی پی پی کے بھرپور اعتراضات اور دباؤ کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی نے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کیے اور عوامی مفادات پر مبنی تجاویز پیش کیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ اُن کے مطابق پی پی کے اعتراضات کے بعد حکومت نے کئی اہم فیصلوں پر نظرثانی کی، جن میں سولر انرجی پر لگایا گیا اضافی ٹیکس بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی جامعات کے فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ بھی پیپلز پارٹی کی مخالفت پر واپس لیا گیا، جو تعلیمی میدان میں ایک اہم کامیابی ہے۔شازیہ مری نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ بھی عوامی فلاح کے معاملات میں اتحادی جماعتوں کو شامل مشورہ رکھا جائے تاکہ پائیدار فیصلے کیے جا سکیں۔

Related Posts