صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کے مقام پر احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگا کر موٹروے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ موٹروے کی بندش کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نوشہرہ اور چارسدہ سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا قافلہ بھی صوابی انٹرچینج پہنچ گیا ہے، جبکہ رہنما احمد خان نیازی کے جلد موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوانی انٹرچینج (417 کلومیٹر) پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔














