Welcome To Qalm-e-Sindh

پی ٹی آئی میں مجھے بہت تکلیف پہنچی، قاضی انور کا پارٹی عہدوں سے استعفیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت اور تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کی موجودہ قیادت نے ان کی بے عزتی کی، جس کے باعث انہیں پی ٹی آئی میں شدید تکلیف پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کا ذاتی تعلق برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر بھی رہے ہیں، جبکہ وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سمیت متعدد کمیٹیوں کے رکن بھی تھے۔

Related Posts