پاکستان سپر لیگ 2025 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے روایتی حریف کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کا ماحول پرجوش ہے اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہیں: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان۔دوسری جانب کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ میدان میں اتری ہے مضبوط ٹیم جس میں شامل ہیں: ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی۔کراچی کنگز اس سے پہلے اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے، جب کہ لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن وہ دوسرے میچ میں شاندار واپسی کر چکی ہے۔آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم اور فخر کا معاملہ ہے ، کون مارے گا بازی؟ شائقین کا جوش آسمان پر ہے!