Welcome To Qalm-e-Sindh

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، جس میں عثمان خان کی 61 رنز کی شاندار اننگز، رضوان کے 36، یاسر خان کے 29 اور افتخار احمد کے 10 رنز شامل تھے۔ اسلام آباد کی جانب سے رایلی میریدتھ، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تاحال ناقابل شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز کو اب تک صرف ایک کامیابی ملی ہے، جس کے باعث یہ میچ ان کے لیے فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

 

Related Posts