Welcome To Qalm-e-Sindh

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل مہنگا،

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے، اور یہ قیمتیں اگلے 15 دنوں تک نافذ العمل رہیں گی۔

Related Posts