Welcome To Qalm-e-Sindh

پہلگام واقعہ: اسحاق ڈار کا بھارت کو کھلا چیلنج، ثبوت دکھاؤ یا خاموش رہو!

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “اگر بھارت کے پاس پہلگام واقعے کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں!”

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے شواہد موجود ہیں، اور پاکستان ہر سطح پر بھارت کے اقدامات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا:

“اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی، تو ہماری افواج ہر لحاظ سے تیار ہیں!”

اسحاق ڈار نے بھارت کو خبردار کیا کہ “غلط سوچ نہ رکھے!”

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھی بھارت کے اقدامات کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Related Posts