Welcome To Qalm-e-Sindh

“پچ بدلتی ہے، پلان نہیں” ، محمد حارث نے زلمی کی شکستوں کی اصل وجہ بتادی

پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے بیٹر محمد حارث نے ٹیم کی ہدف کے تعاقب میں مشکلات کی اصل وجہ بتادی ہے، کہتے ہیں کہ موسم کی تبدیلی کے باعث پچز کا رویہ بدل جاتا ہے، جس سے بیٹنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث کا کہنا تھا کہ موسمی حالات غیر ملکی کھلاڑیوں کو زیادہ متاثر کرتے ہیں، تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ بطور ٹیم ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے، ہمیں بہتر ہونا ہوگا۔ محمد حارث نے اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور صائم ایوب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ دونوں کلک کریں گے تو ٹیم کو بڑی کامیابی ملے گی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور کے شائقین کل بھی اسٹیڈیم کو ہاؤس فل کریں گے، جیسا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچز میں ہوتا رہا ہے۔

 

Related Posts