Welcome To Qalm-e-Sindh

پنجاب کا 5335 ارب روپے کا عوام دوست بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 5335 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے جسے عوام دوست قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، جو معاشی دباؤ میں مبتلا عوام کے لیے ریلیف ہے۔بجٹ میں تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے، صحت کے لیے 630.5 ارب روپے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 411 ارب روپے اور زراعت کے لیے 129.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم 1240 ارب روپے ہے جو صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر خرچ کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ کی مخالفت کی تاہم حکومت نے اسے عوام کی بھلائی اور صوبے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

Related Posts