Welcome To Qalm-e-Sindh

پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف، پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں 40 فیصد تک کمی کی منظوری

پنجاب حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قائداعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اس فیصلے کے ساتھ ساتھ گندم کے کاشتکاروں کے لیے زرعی پیکیج، پنجاب کے نو ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی، ’ایئر پنجاب‘ کمپنی کے قیام اور لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے لیے اراضی کی منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ویپنگ سینٹرز بند کرنے کے احکامات، اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا ہدف اور مزدوروں کے لیے سیفٹی گیئر کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اب خاموش نہیں بیٹھے گی، مزدوروں اور عام شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Related Posts