Welcome To Qalm-e-Sindh

پنجاب اسمبلی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے پیش کی گئی، جس پر احمد سعید، رئیس نبیل، نیلم جبار، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط بھی شامل ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور سابقہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ ساتھ ہی ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد کر کے موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ازسرنو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی یقینی بنائی جائے تاکہ سرکاری ملازمین معاشی دباؤ سے نکل سکیں۔

Related Posts