Welcome To Qalm-e-Sindh

پروپیگنڈے چھوڑیں اور عوام کی خدمت پر توجہ دیں : علی امین گنڈا پور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست میں پروپیگنڈے اور ڈارمے چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حالیہ ملاقاتوں، بشمول چیئرمین سینٹ اور گورنر پنجاب سے ملاقات، کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں تحریک انصاف میں رہیں گے اور کسی سے نہیں ڈرتے۔ جہاں بھی جائیں گے، خود اعلان کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے بانی تحریک انصاف کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ملاقاتوں پر پابندی کی بھی مذمت کی۔

Related Posts