Welcome To Qalm-e-Sindh

پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو ہوگا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دونوں ٹیمیں لاہور میں تین میچز کی ٹی20 سیریز میں آمنے سامنے آئی تھیں جہاں گرین شرٹس نے میزبان بنگلادیش کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے شیڈول میں ٹی20 فارمیٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیم آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کی بھرپور تیاری کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان طے شدہ ون ڈے سیریز کو ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تین ٹی20 میچز امریکا اور تین ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں شیڈول تھے، تاہم اب سیریز کا فارمیٹ مکمل طور پر ٹی20 میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کومنظم اور ہم آہنگ کرنے کی مؤثر حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts