پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی نے اپنے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن تک معطل رہیں گی۔ تاج حیدر، جو پارٹی کے ایک اہم رہنما تھے، مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے پارٹی میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بروز بدھ، 9 اپریل، کو بعد از نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب، فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔