پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو اہم کھلاڑی، صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید، اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کے لیے جاپان روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے خصوصی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گی۔یہ تربیت تجربہ کار جاپانی کوچز کی نگرانی میں ہوگی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے۔
صائقہ ریاض نے کہا، “جاپان کے کوچز سے سیکھ کر اپنے تجربات اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔”جبکہ مدیحہ رشید نے کہا، “ایک پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر میرا ہدف اپنی مہارتوں کو بہتر بنانا اور پاکستان میں بیس بال کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔”دونوں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے، جہاں صائقہ بطور پِچر اور مدیحہ بطور کیچر اپنی ٹیم کے اہم ستون ہیں۔