Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا موقف تبدیل کر لیا

پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت نہ دینے کا سابقہ مؤقف تبدیل کر لیا ہے، اور اب اس شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرپٹو کونسل کے سربراہ اور وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو، بلال بن ثاقب نے اعلان کیا کہ پاکستان، امریکا کی طرز پر “بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو” قائم کر رہا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان نے فروری میں ‘نیشنل کرپٹو کونسل’ قائم کی، جو نہ صرف ملکی سطح پر کرپٹو پالیسیوں کو ریگولیٹ کرے گی بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی متوجہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو باضابطہ طور پر اپنا رہی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت میں نئی راہیں کھولنا اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھتے ہوئے قدم کا ثبوت ہے اور آنے والے وقت میں ملک کے مالیاتی ڈھانچے میں ایک نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔

Related Posts