Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان نے بھارت کے خواب چکنا چور کر دیے، وزیر خارجہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کی مضبوط سفارتی اور عسکری کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز کی کارروائیوں نے بھارت کے علاقائی بالادستی کے خواب کو مکمل طور پر چکنا چور کر دیا ہے۔

10 مئی کو پاکستانی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی نے بھارت کو نہ صرف سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بھارت کے اندر بھی سفارتی اداروں میں انتشار پھیل گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا موقف جو 23 اپریل سے 10 مئی تک دنیا کے سامنے رکھا گیا، وہ سچ ثابت ہوا اور اس کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت کی اصل وجہ خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا اور اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے، لیکن پاکستان کی بھرپور مزاحمت اور مؤثر سفارتی حکمت عملی نے بھارت کے ان عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں، جو کشیدگی کو بڑھانے کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف جارحیت کو معمول بنانا ایک خواب تھا جو اب ختم ہو چکا ہے۔اسی دوران بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات میں چین نے پاکستان، افغانستان، اور ازبکستان کے ریل لنک منصوبے کی حمایت کی ہے، جو کہ سی پیک کا اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے خطے میں اقتصادی ترقی اور رابطے کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Related Posts