Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان میں 91 فیصد افراد نے گزشتہ چھ ماہ میں آن لائن خریداری نہیں کی: سروے

پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان نمایاں حد تک کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق ملک میں 91 فیصد افراد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کسی قسم کی آن لائن خریداری نہیں کی۔

سروے میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی، اُن میں سے 60 فیصد نے ادائیگی کے لیے کیش آن ڈلیوری کا طریقہ اختیار کیا، جو اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا طریقہ ہے۔

آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ 30 فیصد حصہ کپڑوں کا رہا، جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

سروے کے ایک اور حصے کے مطابق اگر لوگوں کو ایک دن کے لیے کسی مشہور شخصیت کی زندگی گزارنے کا موقع ملے، تو 49 فیصد افراد مذہبی رہنما یا دانشور بننا چاہیں گے۔

اس کے علاوہ 34 فیصد شرکاء نے رشتے کو برقرار رکھنے کے لیے ’’اعتماد‘‘ کو سب سے اہم عنصر قرار دیا۔

Related Posts