Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی نمایاں طور پر بڑھ چکے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح صرف 0.7 فیصد تک آ گئی ہے، جو کہ گزشتہ 60 سال میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بھی 3 فیصد بہتری آئی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہو چکے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، اور بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیکس اصلاحات، مالی وسائل میں اضافہ اور نجکاری کے اقدامات جاری ہیں، جن سے ہر سال جی ڈی پی کا دو فیصد بچایا جا سکے گا۔

Related Posts