Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی

قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے مطابق پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث ملک میں بیروزگاری کی مجموعی شرح 7.1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ سروے کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران بیروزگاری میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ 2020-21 میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح پانچ سال کے عرصے میں بیروزگاری میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 2023 کی مردم شماری کے بعد ملک کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار کے لگ بھگ ہے، جن میں سے 3.3 فیصد لوگ مختلف معاشی وجوہات کی بنا پر روزگار سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ روزگار فراہم کرنے والے اہم شعبوں میں سروسز، زراعت اور صنعت شامل ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور محدود روزگار کے مواقع کی وجہ سے بیروزگاری کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔

سروے میں ملک میں اوسط ماہانہ اجرت کے رجحانات بھی سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق موجودہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے باوجود بیروزگاری میں اضافہ معاشی چیلنجز کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts