پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی کامیاب کارروائی، اسپین میں گرفتار ملزمان کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔
دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردی، قتل، اور اغواء برائے تاوان سمیت 23 مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان نوازش علی ہنجرہ اور ہارون اقبال کو اسپین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ دونوں ملزمان انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر اسپین میں پکڑے گئے ہیں اور اب انہیں پاکستان کی عدالتوں کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پاکستان کی دہشت گردی اور جرائم کے خلاف سخت کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔














