پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت جانے والی طویل دورانیے کی پروازوں کو رُخ موڑنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فضائی حدود شام 6 بجے بند کی گئیں، جس کے نتیجے میں کئی بھارتی طیاروں کو دیگر ملکوں میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
شارجہ سے امرتسر جانے والی پرواز کا رخ تربت کے قریب موڑ دیا گیا، جب کہ خلیج عمان سے گزرنے والے ایک بھارتی طیارے کو اضافی فیول کے لیے احمد آباد میں لینڈ کرنا پڑا۔ اسی طرح، ٹورنٹو سے بھارت آنے والی پرواز اے آئی 190 کو کوپن ہیگن میں ری فیولنگ کے لیے رکنا پڑا۔پیرس سے دلی جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے ابوظبی میں لینڈنگ کی، جب کہ لندن سے آنے والی ایک اور بھارتی پرواز کو بھی ابوظبی میں رکنا پڑا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور متعدد پروازوں میں تاخیر بھی دیکھنے کو ملی ہے۔