Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستانی ایئر اسپیس بندش نے 5 ہزار کروڑ ڈبو دیے، سی ای او ایئر انڈیا کا انکشاف

پاکستان کی فضائی حدود کے بند رہنے سے بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کمپنی کے سی ای او کیمبل ولسن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال کی بندش کی وجہ سے ایئر انڈیا کو تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے باعث 1000 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ طیاروں میں وزن کم رکھنے کے لیے کئی پروازوں میں 20 سے 30 نشستیں خالی رکھی گئیں، اور اضافی ایندھن کے اخراجات نے نقصان کو مزید بڑھا دیا۔ کیمبل ولسن کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے، تاہم اس بندش کا اثر ایئر انڈیا کی کارکردگی پر طویل مدتی ہوگا۔

Related Posts