جنوبی پاکستان کی سرحد پر صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے ٹینک، بھاری توپ خانہ اور براہموس میزائل سسٹمز فرنٹ لائن پر منتقل کر دیے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں غیر معمولی عسکری نقل و حرکت نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ یہ سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ فالس فلیگ واقعے اور سندھ طاس معاہدے کی بھارتی منسوخی کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، واہگہ بارڈر سیل ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ… کیا آنے والے دنوں میں بارڈر پر بارود بولے گا؟ یا کوئی آخری کوشش امن کی باقی ہے؟