Welcome To Qalm-e-Sindh

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، کیس واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی، جس کے بعد سامعہ حجاب نے عدالت میں اپنا مقدمہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

اغوا اور دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سامعہ حجاب نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ “ہمارا معاملہ طے ہو گیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں، ملزم کے ضمانت لینے یا بری ہونے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔”

سماعت کے دوران جج عامر ضیا نے استفسار کیا کہ “کیا آپ مزید مقدمے کی پیروی کرنا چاہتی ہیں؟” جس پر سامعہ حجاب نے انکار کر دیا۔

عدالت نے فریقین کے درمیان صلح کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں 20،000 روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں اغوا اور دھمکیوں کے دو علیحدہ مقدمات درج تھے۔

Related Posts