Welcome To Qalm-e-Sindh

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو معمولی جرم قرار دینے کے بجائے اسے شہریوں کی اجتماعی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں جاری کریک ڈاؤن کا مقصد نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی کو روکنا ہے، بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔شرجیل میمن کے مطابق، اب تک 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں اور 308 ہیوی و لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی قانون کی خلاف ورزی پر ضبط کی گئی ہیں۔ مزید برآں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات شہریوں کی سلامتی اور ٹریفک کی بہتر نگرانی کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، اور یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سمجھنی چاہیے اور انہیں مکمل تعاون کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنی چاہیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کراچی کی سڑکوں پر غیر قانونی اقدامات کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہے اور یہ محض آغاز ہے، مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Posts