Welcome To Qalm-e-Sindh

ٹرمپ کا 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی کے فیصلے کا دفاع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی کے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور امریکی شہریوں کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر فریڈرک مارس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم اپنے ملک میں اُن افراد کو داخل نہیں ہونے دینا چاہتے جو ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتے ہیں۔ ہم ایسے لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔”امریکی انتظامیہ کے مطابق 12 ممالک پر مکمل جبکہ 7 پر جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان اقدامات کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبہ کے ویزے بھی متاثر ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس بیان پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں۔

Related Posts