Welcome To Qalm-e-Sindh

ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

کرکٹ کے عالمی منظرنامے میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز اور نیپال نے اپنی پہلی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ تین میچز پر مشتمل سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 27، 28 اور 30 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔

نیپال کی ٹیم، جس نے ٹی20 فارمیٹ میں حال ہی میں اہم ریکارڈز قائم کیے ہیں، اس سیریز کو اپنی عالمی سطح پر جگہ مضبوط کرنے کے لیے بہترین موقع سمجھتی ہے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ اس سیریز میں بھرپور مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ سیریز نیپال کو ورلڈ کپ ایشیئن کوالیفائر کی تیاریوں کا موقع فراہم کرے گی، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت اور دلچسپ متوقع ہے۔کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز ایونٹ ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی اور نئی کامیابیوں کی تلاش میں میدان میں اترے گی۔

Related Posts