Welcome To Qalm-e-Sindh

وہ عادت جو جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا سکتی ہے

موجودہ دور میں نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد میں قبل از وقت جھریوں اور جلد کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، خاص طور پر گلے اور گردن کے اردگرد۔ ماہرین طب نے اس رجحان کے لیے “ٹیک نیک” (Tech Neck) کی اصطلاح استعمال کی ہے، جو اب جوان افراد میں بہت عام ہو گئی ہے۔

یہ وہ حالت ہے جس میں گلے کی جلد پر جھریاں اور لٹکنے لگتی ہیں، اور یہ گھنٹوں تک فون، کمپیوٹر یا دیگر ڈیوائسز استعمال کرنے کے نتیجے میں سامنے آتی ہیں۔ گلے کی جلد دیگر جسمانی حصوں کے مقابلے میں زیادہ پتلی اور حساس ہوتی ہے، اس لیے یہ جھریوں اور لچک میں کمی کے لیے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ دور میں نوجوان افراد میں بھی گلے کے گرد گہری لکیریں بننا عام ہوگیا ہے، جو زیادہ تر ڈیوائسز کے طویل استعمال اور سورج کی روشنی سے جِلد کو پہنچنے والے نقصان کے امتزاج کا نتیجہ ہیں۔

زیادہ فون اور ڈیوائس استعمال کرنے سے آنکھوں کے گرد جھریاں یا سیاہ حلقے بن سکتے ہیں۔ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کی عمر بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے اور نیند پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ نیلی روشنی سے کولاجن کی سطح میں کمی آتی ہے، جو جلد کی لچک اور صحت کے لیے اہم پروٹین ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مسئلے سے بچاؤ ممکن ہے۔ چند اقدامات یہ ہیں: فون یا اسکرین کو آنکھوں کی سطح پر رکھیں تاکہ گردن جھکانے کی ضرورت نہ پڑے، جسمانی پوزیشن درست رکھیں تاکہ گردن اور مسلز پر دباؤ کم ہو، اور گلے اور جلد کی باقاعدہ نگہداشت کریں، اور سن اسکرین یا پروٹیکٹو کریمز کا استعمال کریں۔

نوٹ: یہ معلومات طبی جریدوں اور تحقیق پر مبنی ہیں۔ اپنی صحت کے حوالے سے اقدامات کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

Related Posts