Welcome To Qalm-e-Sindh

وزیر اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کر کے مہنگائی کے طوفان میں عوام کو ریلیف دیا: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس میں مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی مفاد کو ترجیح دی گئی ہے۔شرجیل میمن کے مطابق حکومت سندھ نے بجٹ میں صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے اسمبلی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ واضح طور پر سامنے آیا۔ دونوں جماعتیں اسمبلی میں ایک ساتھ احتجاج کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد اس بات کی علامت ہے کہ اپوزیشن صرف حکومت کی مخالفت کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔شرجیل میمن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو اس نئے اتحاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آئندہ بھی عوامی مفاد میں فیصلے کرتی رہے گی اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ عوام کو ریلیف ملتا رہے۔

Related Posts