Welcome To Qalm-e-Sindh

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریب کے دوران اچانک روانہ ہونا پڑا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے باعث وہ ‘کلینک آن ویلز’ کی افتتاحی تقریب کے دوران تقریر ادھوری چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز گزشتہ روز سے کندھے کی شدید تکلیف میں مبتلا تھیں اور میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال بھی گئیں، تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں سے وقفہ نہیں لیا۔

آج بھی وہ صحت کے شعبے میں ایک بڑے عوامی منصوبے ‘کلینک آن ویلز’ کی تقریب میں شریک ہوئیں، مگر خطاب کے دوران طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں تقریب ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا جذبہ قابلِ تحسین ہے کہ وہ اپنی تکلیف کے باوجود عوامی فلاحی پروگرام میں شریک ہوئیں، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔صوبائی حکومت کے حلقوں میں وزیراعلیٰ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عوام کی بڑی تعداد ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

Related Posts