اسلام آباد (30 مئی 2025) – وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ چھٹیاں 6 جون یعنی جمعہ سے شروع ہو کر 9 جون یعنی پیر تک جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چند ہی دیر میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس میں تعطیلات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس فیصلے کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔عیدالاضحیٰ کی یہ تعطیلات عوام کے لیے ایک خوشی کا موقع ہیں تاکہ وہ مذہبی رسم و رواج اور خاندانی میل جول کو بہتر طریقے سے منا سکیں۔