پاکستانی سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ربیکا خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی محنت، جدوجہد اور پہلی کمائی سے جڑی جذباتی یادیں شیئر کی ہیں، جو ہر نوجوان کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن گئی ہیں۔
ربیکا خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بطور ٹک ٹاکر 2019ء میں اپنے کریئر کا آغاز کیا، جب ان کی ویڈیوز پر محض چند سو ویوز آتے تھے۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری، مستقل مزاجی سے کام کیا اور آخرکار اُن کی محنت رنگ لائی۔
اپنی پہلی کمائی سے متعلق بات کرتے ہوئے ربیکا خان نے کہا:
“جب مجھے ٹک ٹاک سے پہلی بار 25 ہزار روپے ملے، تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس لمحے میں نے اپنے آپ سے کہا کہ واقعی کچھ ہے مجھ میں، جو لوگ مجھے دیکھنا اور پسند کرنا چاہتے ہیں۔“انہوں نے مزید بتایا کہ اُس وقت وہ صرف اپنے شوق سے ویڈیوز بناتی تھیں، لیکن لوگوں کی محبت اور پذیرائی نے اُنہیں اعتماد دیا کہ وہ اسے بطور کریئر آگے بڑھا سکتی ہیں۔
ربیکا کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ اپنی پہلی کمائی کو زندگی کا ایک خاص لمحہ سمجھتی ہیں، اور وہ دن کبھی نہیں بھولتیں۔ربیکا خان آج نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ بنائی گئی کوکنگ ویڈیوز کو ناظرین کی بےپناہ محبت حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کامیابی میں اُن کے والد کا بڑا کردار ہے، جو ہر قدم پر ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔