پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا۔ وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی نے جن امور پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، ن لیگ کی قیادت نے ان تمام نکات کو تسلیم کر کے پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔