Welcome To Qalm-e-Sindh

نیپا چورنگی واقعہ: وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت واقعے سے متعلق اجلاس میں صوبائی وزرا، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے اور جس کی بھی کوتاہی ہو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنا افسوسناک ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹرکارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار گلشن اقبال کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts