Welcome To Qalm-e-Sindh

نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ صرف ڈرامے کر رہی ہیں : فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن صرف سیاسی ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان دونوں جماعتوں کی نورا کشتی کوئی نئی بات نہیں، ہم بچپن سے یہ تماشا دیکھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اصل مفادات ایک جیسے ہیں، عوام کو دھوکا دینا ان کا پرانا ہنر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے نہروں کے منصوبے کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں منرلز بل بھی بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا، ہر فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے، نہ کہ ذاتی یا خاندانی مفادات پر۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کی اصل فکر عوام نہیں بلکہ اپنی سیاسی بقا ہے، جو ایک دوسرے پر تنقید محض اسکرپٹ کا حصہ ہے۔

 

Related Posts