Welcome To Qalm-e-Sindh

“میری انجری میرے کیریئر کے لیے بڑا خطرہ تھی، مگر میں واپس آ گیا ہوں”: حسن علی

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بتایا کہ ان کی انجری اتنی سنگین تھی کہ ان کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا تھا، لیکن سخت محنت اور میڈیکل ٹیم کی مدد سے وہ واپس کھیل پر لوٹے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ سات آٹھ ماہ کی محنت کے بعد کم بیک آسان نہیں ہوتا، مگر وہ ہمیشہ مثبت رہتے ہیں۔انہوں نے اپنے بہترین کم بیک میچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 وکٹیں لینے کے بعد پاکستان کی جیت ان کے لیے الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ حسن علی نے فینز، فیملی اور سپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں رہنا چاہتے، بلکہ ماڈرن کرکٹ کھیل کر ٹیم کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ ہر کھلاڑی کو موقع ملے اور پاکستان عالمی سطح پر بہتر پرفارم کرے۔

Related Posts