Welcome To Qalm-e-Sindh

میرب علی کی نئی محبت؟ عاصم اظہر کو چھوڑ کر حاوی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر ہلچل

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر محبت اور تعلقات کی خبریں زوروں پر ہیں، جہاں گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد میرب کی جانب سے گلوکار حاوی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

ذرائع اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی نزدیکی ہی عاصم اظہر سے علیحدگی کی اصل وجہ بنی، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب محض قیاس آرائیاں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم نے جنوری میں میرب کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ بھی کروایا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔اب سوشل میڈیا پر میرب اور حاوی کی مشترکہ تصاویر اور پوسٹس نے مزید افواہوں کو ہوا دی ہے، جب کہ عاصم نے حاوی کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا ہے۔ میرب کی جانب سے بھی کچھ پرانی پوسٹس حذف کی گئی ہیں، جس سے ان تعلقات کی نوعیت پر سوالات بڑھ گئے ہیں۔ تاہم، میرب، عاصم یا حاوی میں سے کسی نے اب تک ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی، مگر شائقین اور فینز کے لیے یہ موضوع بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔

حاوی، جو کہ میوزک بینڈ ‘اوج’ کے سابق لیڈ سنگر ہیں، نے 2024 میں سولو کریئر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد آواز سے تیزی سے شہرت حاصل کی ہے۔ ایسے میں ان کے اور میرب علی کے ممکنہ تعلقات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

اس وقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اصل حقائق کیا ہیں، لیکن یہ افواہیں یقینی طور پر شوبز کی دنیا میں نئے سوالات اور دلچسپیاں پیدا کر رہی ہیں۔

Related Posts