عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں ایک بڑی راحت مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 16 اپریل 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے سے گھٹ کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور اوگرا کی مشاورت سے کیا جائے گا، اور اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے، تو یہ عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہوگی، کیونکہ اس سے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد، حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے یہ اقدام اٹھانے پر غور کیا ہے۔