Welcome To Qalm-e-Sindh

مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری، دو ملزمان گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان یاسین اور باسط دریاب کورونہ میچنئی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کا قیمتی سامان چوری کیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے ملزمان کو بروقت پکڑ لیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل باجوڑ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی کے لیے روانہ ہونے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ عملے کے ارکان بشمول دو پائلٹس شہید ہو گئے تھے۔

Related Posts