مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر خانۂ کعبہ کے مقدس غلاف “کسوہ” کی تبدیلی کی پر وقار تقریب آج منعقد ہوئی، جس نے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو ایک بار پھر ایمان و عقیدت سے بھر دیا۔
مسجد الحرام کے صحن مقدس میں جاری یہ مقدس رواج، جہاں ہزاروں افراد نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی، وہاں طواف بھی جاری رہا، جو اس روحانی لمحے کی گواہی دیتا ہے۔ کسوہ کی تیاری میں اعلیٰ معیار کے خالص ریشم، چاندی کے نفیس دھاگے اور 24 قیراط سونے سے کی جانے والی باریک کاری شامل ہے، جو اس مقدس غلاف کو منفرد اور دلکش بناتی ہے۔ پرانے کسوہ کے سنہری حصے کو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا اور یکم محرم کو نئے کسوہ کی تبدیلی کی باقاعدہ تقریب ہوئی، جو اسلامی روایت اور محبت کی بہترین مثال ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جو نئے سال کی خوشخبری ہے اور مسلمانوں کے لیے عبادات کا آغاز ثابت ہوگی۔














