رحیم یار خان کے قریب موٹروے ایم 5 پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دو مسافروں کو اغوا کر لیا گیا۔x پولیس کے مطابق واقعہ بھونگ شریف کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکووں نے متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ واردات کے دوران ڈاکو کچھ افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جب کہ چند مسافروں کو موقع پر ہی چھوڑ دیا۔ واقعے سے متاثرہ ایک شخص نے بتایا کہ ڈاکو اُس کے بھائی اور بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے، جب کہ اسے چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملتان-سکھر موٹروے (ایم 5) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، اور موٹروے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی گشت جاری ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ موٹروے ایم 5 اس وقت سفر کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔














