Welcome To Qalm-e-Sindh

موجودہ آمدن میں گزارا ممکن، اخراجات پورا ہونے کا کہنے والوں کی شرح دگنی ہوگئی

پاکستان میں حالیہ عوامی رائے شماری کے مطابق شہری آبادی کی اکثریت کا کہنا ہے کہ موجودہ آمدن میں گزارا ممکن ہے، اور اس حوالے سے مثبت رائے رکھنے والوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ سروے کے مطابق 51 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ آمدن میں اخراجات پورے کرنے میں کامیاب ہیں۔ یہ شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں دو گنا ہوگئی ہے، جہاں صرف 25 فیصد افراد نے ایسے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

اسی سروے میں ایسے افراد کی شرح، جنہوں نے کہا کہ انہیں گزارے میں دشواری ہو رہی ہے، کم ہوکر 49 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ پچھلے سروے میں یہ شرح 75 فیصد تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مردوں اور خواتین دونوں میں اپنے بجٹ میں اخراجات پورا ہونے کے احساس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے:

  • 2024 کے آغاز میں صرف 28 فیصد مرد اس بات سے متفق تھے کہ ان کی آمدن کافی ہے،

  • جبکہ حالیہ سروے میں یہ شرح 56 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اسی طرح، شہری خواتین میں 44 فیصد نے بتایا کہ وہ اپنی آمدن میں اخراجات پورے کرنے میں کامیاب ہیں۔

Related Posts