Welcome To Qalm-e-Sindh

ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں اضافے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

Related Posts